English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیرس اولمپکس، عرب ممالک کے حصے میں 17تمغے آئے

القمر

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس نے پیرس اولمپکس 2024 میں مجموعی طورپر 17 تمغے اپنے نام کئے ہیں۔ یہ تمغے 7 عرب ممالک کے ایتھلیٹس نے حاصل کئے جن میں بحرین، الجزائر، مصر، تیونس، مراکش، اردن اور قطر شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق بحرین کے کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ 4 تمغے حاصل کئے جن میں 2 طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کاتمغہ شامل ہے۔ الجزائر 2 طلائی اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔مصر اور تیونس نے بھی 3,3 تمغے حاصل کئے، دونوں ممالک نے ایک طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا۔ مراکش2 طلائی اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا، اس کے بعد اردن ایک چاندی کے تمغے کے ساتھ 5ویں اور قطر ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہا۔ اولمپک کی تاریخ میں عرب ایتھلیٹس نے سب سے زیادہ 18 تمغے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں حاصل کئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے