اسلام آباد:77 ویں جشن آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں پولیس کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ 3 ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان آج یوم آزادی والے دن ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ٹریفک پولیس کے افسران و جوان بھی جشن آزادی پر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کو یوم آزادی پر ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی پکٹس اور اسپشل اسکواڈ تشکیل دینے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر افسران امن وامان اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں۔

