سیول ( انترنیشنل ڈیسک)جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافے کے باعث حفاظتی انتظامات سخت کردیے گئے۔ حکام کا کہناہے کہ حالات پر نگاہ رکھنے، انفیکشن کے تجزیے، علاج اور دیگر طبّی سامان کے انتظام میں بہتری کے لیے طبی عملے کو وسعت دی جائے گی۔ اگست کے پہلے ہفتے میں اسپتال آنے والے مریضوں کی تعداد 861 ریکارڈ کی گئی،جب کہ 4 ہفتوں کے دوران اس تعداد میں 6 گنا اضافہ ہوا ہے۔