English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکمرانوں نے نظریہ پاکستان اور دو قومی نظریہ سے انحراف کیا، حافظ نعیم

The youth cannot be left at the mercy

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا  ہے کہ پاکستان کے حکمرانوں نے نظریہ پاکستان اور دو قومی نظریہ سے انحراف کیا ہے، چند ظالم لوگوں نے پاکستان کو تباہ و برباد کردیا، جس مقصد کے لیے پاکستان کو بنایا گیا تھا77سال گزرجانے کے بعد بھی حاصل نہ کرسکے۔

جشن  آزادی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں کا کوئی ویژن نہیں، حکمران لیپ ٹاپ بانٹ کر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے نام نہاد دعوے کر رہے ہیں، ہمیں اپنے بچوں کو قیام پاکستان کے لیے دی گئی قربانیاں یاد دلانا ہوں گی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے منصورہ میں سبزہلالی پرچم لہرایا اور ساتھ میں شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے پودا بھی لگایا، جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا، تقریب میں موجود شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے