ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوم آزادی پر پنجاب میں 30 لاکھ سے زائد پودے لگائے جارہے ہیں، مریم اورنگزیب

environment

اسلام آباد: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یوم آزادی پر پنجاب میں 30 لاکھ سے زائد پودے لگائے جا رہے ہیں، ہر فرد پودا لگا کر یوم آزدای منائے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیڈ بال کے ذریعے پنجاب میں شجرکاری کا منفرد تجربہ کیا جا رہا ہے جبکہ شجرکاری کار ثواب اور قومی ضرورت ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ شجرکاری کار ثواب اور قومی ضرورت ہے۔

انہوں نے یوم آزادی پر کینو کا مقامی پودا لگا کر موسم برسات کی شجرکاری کا آغاز کر دیا، کینو کا مقامی پودا لگانے کے بعد سینئر صوبائی وزیر اور دیگر شرکاء نے دعا خیر کی۔

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری ماحولیات راجہ جہانگیر، ڈی جی وائلڈ مدثر ریاض ملک اور ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں