ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ میں 4 جوان شہید

infiltration attempt

جنوبی وزیرستان : فوج کے میڈیا ونگ نے بتایا کہ خیبر پختونخواہ کے علاقے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کم از کم 4 اہلکار شہید ہو گئے۔ 

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

شہید ہونے والوں میں حوالدار نثار حسین، نائیک راشد گل، نائیک عرفان اللہ خان اور سپاہی عثمان رفاقت شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ان کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں