ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزاد شہری ہونے کے ناطے ہمیں اپنا حق ادا کرنا چاہیے،قرۃ العین شاہ

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) انچارج وومن کمپلین سیل سیدہ قرۃ العین شاہ نے کہا ہے کہ جو بچے اس وقت جیلوں میں ہیں، ان سے آزادی کی قدر و قیمت معلوم کریں کہ وہ کس طرح قید وبند کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں؟ ہمیں آزاد شہری ہونے کے ناطے اپنا حق ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل جیل میں قائم بچہ وارڈ میں جشن آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لیگل رائٹس فورم کی تبسم رانی، جیل سپرنٹنڈنٹ سید ندیم اختر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سیدہ قرۃ العین شاہ نے کہا کہ آزادی کی اہمیت اور نوجوان نسل کو ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ اپنا وقت فالتو کاموں میں صرف کریں، آزادی بڑی نعمت ہے جس کے لیے ہمارے آبائو اجداد نے بڑی قربانیاں دیں اور یہ وطن معرض وجود میں آیا، ہمارے اپنے وطن کے دفاع اس کی سلامتی و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بچہ وارڈ میں جو بھی بچے قید ہیں، وہ اپنی اصلاح کریں اور اچھا شہری بن کر زندگی گزاریں، آج کا دن آزادی کا ہے اور پوری قوم اس دن کو شایان شان طریقے سے منارہی ہے لیکن آپ کو قید وبند میں دیکھ کر بہت دُکھ ہے۔ لیگل رائٹس فورم کی تبسم رانی نے کہا کہ آج کل لوگ اپنی خواہش کے پیچھے اس قدر بھاگ رہے ہیں کہ ان میں ہر چیز کی تمیز ختم ہو کر رہ گئی ہے، صرف اپنی خواہش پوری کرنے کے لیے وہ کسی بھی جائز و ناجائز کام کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ، چاہیے اس کا انجام قید وبند ہی کیوں نہ ہو؟ جیل سپرنٹنڈنٹ سید ندیم اختر نے کہاکہ جیل میں قید بچے میری اولاد کی طرح ہے، میں ان کا ہر ممکن طریقے سے خیال رکھتا ہوں ، میرا رویہ ان کے ساتھ دوستانہ ہے کیونکہ مجھے پتہ ہے یہ بچے مستقبل کے معمار ہیں، انہیں اگر تشدد اور حراساں کیاگیا تو یہ عادی مجرم ثابت ہوں گے اور ہمیں اپنی نسل نو کی اصلاح کرنا ہے نا کہ انہیں جرائم کا عادی بناناہے۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ جیل اصلاح گھر ثابت ہو، یہاں سے جاکر بچہ اچھی زندگی گزارے نہ کہ دوبارہ کسی جرائم میں پڑ جائے۔ آخر میں وومن کمپلین سیل کی جانب سے بچوں میں یوم آزادی کی مناسبت سے جھنڈے، بیجز بھی تقسیم کیے اور ٹیبلوز پیش کیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں