ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قنبر علی خان: جشن آزادی پر پرچم کشائی، پولیس کے چاک وچوبند دستے کی سلامی

قنبر علی خان (جسارت نیوز) یومِ آزادی کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر آفس قنبر شہداد کوٹ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر قنبر شہداد کوٹ سجاد حیدر قادری، ایس ایس پی قنبر شہداد کوٹ محمد کلیم ملک، چیئرمین ضلع کونسل قنبر شہداد کوٹ، قمرالدین گوپانگ اور وائس چیئرمین لالا غلام محمد خان اسران سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افسران، سول سوسائٹی سے وابستہ لوگ، اسکائوٹس، دیگر اداروں سمیت بڑی تعداد میں شہریوں اور بچوں نے شرکت کی۔ تقریب میں پرچم کشائی کی گئی، پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی، ڈی سی، ایس ایس پی اور چیئرمین ضلع کونسل نے پودے لگائے اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دُعائیں مانگیں، 77واں جشن آزادی بڑے جوش وجذبے سے منایا گیا۔ ایس ایس پی قنبر شہداد کوٹ محمد کلیم ملک نے کہاکہ سب سے پہلے میں ساری قوم کو جشنِ آزادی کی مبارک باد دیتا ہوں، آزادی بڑی نعمت ہے اور پاکستان کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے بڑوں اور آزادی کے لیے قربانی دینے والے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے وطن عزیز پاکستان کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان ہی کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کی وجہ سے ہم ایک آزاد قوم کی حیثیت سے اپنی آزادی کا جشن منارہے ہیں اور دنیا میں ایک آزاد قوم پاکستانی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں