English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا نے اسرائیل کے لیے 20 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی منظوری دیدی

القمر

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر سے زائد کے نئے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی جوبائیڈن انتظامیہ نے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنان کی جانب سے ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے دباؤ کے باوجود یہ اقدام اٹھایا۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب جوبائیڈن نے اسرائیل اور حماس کے درمیان 10 ماہ سے جاری تنازع پر سیز فائر کے لیے زور دیا ہے، اگرچہ یہ ہتھیار اسرائیل پہنچنے میں کئی برس لگیں گے۔اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کانگریس کو ایک نوٹی فکیشن میں کہا کہ اسرائیل کو 18 ارب ڈالر 82 کروڑ ڈالر کے عوض ایف 15 کے 50 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری دی ہے، اسرائیل مزید 33 ہزار ٹینک کارتوس، 50 ہزار تک دھماکا خیز مارٹر کارتوس اور نئی فوجی کارگو گاڑیاں بھی خریدے گا۔ایف 15 طیاروں کی فراہمی 2029ء میں شروع ہو جائے گی، اسرائیل کے موجودہ بیڑے کو اپ گریڈ کرے گا اور اس میں ریڈار اور محفوظ مواصلاتی آلات شامل ہوں گے۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ایف 15 طیاروں پر اپنے نوٹس میں کہا کہ یہ امریکی قومی مفادات کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسرائیل کی مضبوط اور دفاعی صلاحیت کو تیار کرنے اور اسے برقرار رکھنے میں مدد کرے۔امریکا نے کہا کہ ٹینک کارتوس کی فروخت اسرائیل کی موجودہ اور مستقبل کے دشمنوں کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گی، اپنے وطن کے دفاع کو مضبوط کرے گی اور علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے کام کرے گی۔امریکی کانگریس ہتھیاروں کی فروخت کو روک سکتی ہے لیکن ایسا عمل مشکل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے