انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ڈھانچے کو یکسر تبدیل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کی افریقا سے متعلق پوسٹ کا جواب دیا۔ اپنی پوسٹ میں اردوان نے کہاآج کے حالات کے ساتھ منصفانہ اور ہم آہنگ طریقے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرنا منصفانہ نظام کی بحالی کے لیے بہت اہم ہے۔ افریقی عوام کو اس میں حصہ ڈالنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔
