اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی سفارشات پر 13 ہزار سے زائد شہریوں کی بند سمیں بحال کر دی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سمیں انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے اور ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں نام آنے پر بحال کی گئی ہیں۔
ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کروانے والوں کی سمیں تاحال بلاک ہیں،فیصل آباد ڈویژن کے 17 ہزار سے زائد نان فائلرز کی سمیں بلاک کی گئی تھیں۔
خیال رہے کہ ایف بی آر کے احکامات کی بنیاد پر پی ٹی اے نے کئی ہزار صارفین کی سمیں بلاک کرادیں تھی، جس کے بعد ایک بڑی تعداد میں اپنے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے بعد سمیں بحال کرنے کی درخواست دی تھی، جس کوایف بی آر نے منظور کرتے ہوئے پی ٹی اے کو بحال کرنے کی ہدایات کی تھیں۔

