ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلا دیش نے 7 ملکوں سے حسینہ دور کے سفیر واپس بلالیے

بنگلا دیش کی نگراں انتظامیہ نے امریکا، روس، سعودی عرب، جاپان، متحدہ عرب امارات، مالدیپ اور جرمنی سے شیخ حسینہ واجد کے دور میں متعین کیے ہوئے سفیروں کو واپس بلالیا ہے۔

ان تمام سفیروں کو حکم دیا گیا ہے کہ فوری طور پر وطن واپس آجائیں۔ شیخ حسین واجد کے دورِ حکومت میں محمد عمران کو واشنگنٹن، قمرالحسن کو ماسکو، جاوید پٹوری کو ریاض، شہاب الدین احمد کو ٹوکیو، مشرف حسین بوئیاں کو برلن اور ابو ظفر کو ابوظبی میں سفیر جبکہ ریئر ایڈمرل ایس ایم ابوالکلام آزاد کو مالے میں ہائی کمشنر تعینات کیا گیا تھا۔

قمرالحسن احسن جنوری 2020 سے جبکہ ڈاکٹر جاوید احمد پٹواری اگست 2020 سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ مشرف حسین بوئیاں 2 اکتوبر 2020 سے برلن میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ ساتھ ہی ساتھ وہ چیک جمہوریہ سے متعلق سفارتی امور کے بھی انچارج ہیں اور انٹرنیشنل ٹربیونل فار دی لا آف دی سی میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

واشنگٹن سے فرسٹ سیکریٹری وحیدالزماں نور اور کاؤنسلر عارفہ رحمان روما کو بھی ڈھاکا واپس طلب کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں