English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شریف خاندان کے منصوبے کمیشن سے شروع اور کمیشن پر ختم ہوتے ہیں: بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان صرف وہ منصوبے شروع کرتے ہیں جس میں ان کے کاروبار کو فائدہ ہو، پنجاب میں نااہل اور مینڈیٹ چور ٹولے کے منصوبے ناکام ہوگئے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب کی مینڈیٹ چور جعلی سرکار کی موٹر سائیکل اسکیم کالجز میں فلاپ ہونے لگی ہے، خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پر مفت علاج اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، نوجوانوں کے لیے احساس روزگار، احساس ہنر اور احساس نوجوان روزگار پروگرامز کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے منصوبے کمیشن سے شروع اور کمیشن پر ختم ہوتے ہیں ،پنجاب میں 8 ہزار میں سے 6 ہزار طلبہ نے ای بائیک لینے سے انکار کر دیا۔ عوامی مفاد کے منصوبے شروع کرنا مینڈیٹ چور سرکار کے بس کی بات نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں فارم 47 جعلی سرکار خیبر پختونخوا جیسے منصوبے شروع کر نے میں تاحال ناکام ہے، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا ایک لاکھ 30 ہزار خاندانوں کو سولر سسٹم دے رہے ہیں، وہ بہت جلد تعلیم کارڈ منصوبہ کا افتتاح کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے