English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرنٹ لگنے سے باپ کی موت واقع، بیٹی کا کے الیکٹرک پر بھاری ہر جانے کا دعویٰ

کراچی کے علاقے لانڈھی مجید کالونی میں کرنٹ لگنے سے گلزار نامی باپ کے جاں بحق ہونے ہر بیٹی نے سٹی کورٹ میں سینیئر سول جنوبی کی عدالت میں کے الیکٹرک پر بھاری ہر جانے کا دعویٰ کردیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث ان کے والد کا کرنٹ لگنے سے انتقال ہوا

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ مرحوم گلزار لانڈھی مانسہرہ کالونی کا رہائشی تھا اور ڈرائیور کی نوکری کرتا تھا،20 جولائی کو کام سے واپس گھر جاتے ہوئے مجید کالونی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔

عثمان فاروق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا سڑک پر جمع پانی میں بجلی کا تار گرا ہونے سے کرنٹ موجود تھا، واقعے کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے، ریسکیو اداروں نے بڑی مشکل سے جاں بحق شہری کی لاش وہاں سے نکال کر اسپتال منتقل کی۔

درخواست گزار کے وکیل کا مؤقف ہے کہ بجلی کی فراہمی اور انفراسٹکچر کی مرمت کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے، کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث 6 بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل جان سے گیا، مرحوم کی بیٹی نے کے الیکٹرک کے خلاف جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت دعوی دائر کیا ہے۔

درخواست گزار نے کے الیکٹرک کے خلاف 3 کروڑ 92 ہزار روپے ہرجانے کا دعوی کیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اپنایا ہے کہ انہوں نے پولیس کو کے الیکٹرک کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی درخواست دی، پولیس واقعے کا مقدمہ درج نہیں کررہی، عدالت پولیس کو کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے