English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت الیکٹرک گاڑیوں کے ذریعے گرین ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پرعزم

promote green technology

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت الیکٹرک گاڑیوں کے ذریعے گرین ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے ۔

ہفتہ کو بین الاقوامی کار کمپنی کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ حکومت الیکٹرک گاڑیوں کے ذریعے گرین ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے ۔

اس موقع پر وزیر خزانہ نے پاکستان کے مستقبل کے لیے پائیدار جدت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی ملازمتوں کے مواقع اور آٹوموٹو سیکٹر میں تکنیکی ترقی کو فروغ ملے گا، پاکستان کی برآمدی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی ابھرتی مارکیٹ ہائی ٹیک برآمدات میں اضافے کا باعث بنے گی جبکہ تجارتی خسارے میں کمی کے لیے بھی یہ ایک اہم قدم ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور صنعتی شراکت داروں کو مل کر ایسی جدتوں کو متعارف کرانا ہوگا۔ آنے والے برسوں میں پائیدار ترقی اور استحکام میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے