پنسلوانیا (صباح نیوز) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کمیلا ہیرس کو بنیاد پرست اور پاگل قرار دے دیا۔ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقی پنسلوانیا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مخالف ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کمیلا ہیرس کی ذاتیات پر جملے کسے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کمیلا ہیرس کو جوبائیڈن کے مقابلے میں ہرانا زیادہ آسان ہوگا۔ ٹرمپ نے کملا ہیرس کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے کمیلا کو ہنستے ہوئے سنا ہے؟ یہ ایک پاگل کی ہنسی ہے۔ ٹائم میگزین کے تازہ شمارے کے سرورق پر کمیلا کی تصویر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ بولے کہ میں اس سے زیادہ اچھا لگ رہا ہوں۔
