اسلام آباد: سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ آڈیو لیک کے خلاف رہے ہیں اور ان کی پرائیویٹ گفتگو سننے کا کسی کو حق نہیں، یہ لوگ مجھ پر آرٹیکل 6 لگانا چاہیں تو کوشش کرلیں اور اپنی خوشی بھی پوری کر لیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ یہ 1500 کیسز چلا چکے ہیں اور مزید بھی کیس بنا دیں، یہ کوشش کر لیں مجھے بھی موقع ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان شا ءاللہ عمران خان جلد باہر آئیں گے ،میں ہمیشہ آڈیو لیک کے خلاف رہا ہوں، میری پرائیویٹ گفتگو سننے کا کسی کو حق نہیں۔ میں زندہ بھی اسی ملک میں ہوں اور پاکستان میں ہی رہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسٰی نے آپ کا نام لے کر کہا کہ 90 دن میں الیکشن تاریخ نہ دے سکے، میں نے قاضی صاحب کے بارے میں بہت کہا اس کی بھی اہمیت قاضی فائزعیسٰی کو ہونی چاہیے ،آرٹیکل 6 اگر چلانا چاہیں تو کوشش کر لیں، آرٹیکل 6 کیا ہے زندگی اور موت کی جنگ میں بھی یہاں ہوں۔

