اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب کی طرح دیگر صوبائی حکومتیں بھی اپنے طور پر عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دے سکتی ہیں، بدقسمتی سے سندھ حکومت اور جماعت اسلامی نے تنقید شروع کر دی۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ وفاق نے ملک بھر میں پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ ایک سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دیا، 50 ارب روپے حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں کاٹ کر ریلیف دیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ تمام صوبائی حکومت کے پاس یہ آپشن موجود ہے کہ وہ مزید سبسڈی دیں، اگر صوبائی حکومت نے کوئی قدم اٹھایا ہے تو تمام حکومتیں یہ کرسکتے ہیں، مجھے امید تھی کہ دیگر صوبے کے لوگ اسے سراہیں گے، وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے معاہدے کو دیکھتے ہوئے جو کرسکتی تھی وہ کر رہی ہے۔

