ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کے ب�ترین اسپتال سندھ میں �یں، بلاول زرداری

کراچی (آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے بہترین اسپتال سندھ میں ہیں، پوری دنیا کا سب سے بڑا دل کے علاج کا اسپتال بھی ہمارے شہر میں ہے ، کراچی میں جناح اسپتال کے سائبر نائف یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے 3 اسپتال جے پی، ایم سی، این آئی سی وی ڈی، اور این آئی سی ایچ پاکستان کے بہترین اسپتالوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا میں منفی خبریں چلتی ہیں اور پاکستان کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر بھی منفی خبریں چلتی ہیں، مگر پاکستان کی اگر کوئی اچھی خبر ہے تو وہ ہمارے تین قومی ادارے ہیں، یہ 3 اسپتال گوڈ گورننس کی مثال ہیں اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی اعلیٰ مثال ہے، 2011 کے بعد صوبائی حکومت کو ان اسپتالوں کو چلانے کی ذمے داری ملی۔ انہوں نے کہا کہ بولنے سے زیادہ ہمارا کام نظر آتا ہے۔ ہم نے پوری دنیا کا سب سے بڑا دل کے علاج کا اسپتال کراچی میں بنایا، این آئی سی ایچ کے ذریعے ہم بچوں کو مفت صحت کی۔ انہوں نے کہاکہ سہولیات فراہم کر رہے ہیں، سندھ کا کاروباری طبقہ پورے ملک میں چیریٹی میں صف اول کی خدمات انجام دیتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں