ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی پی حکومت کی کارکردگی دو دن کی بارش میں سامنے آگئی،قادر مگسی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کی 15سالہ کارکردگی دو دن کی بارش میں سامنے آگئی ہے،بارش جو کہ قدرت کی طرف سے ایک نعمت تھی پیپلز پارٹی کی حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے وبال بن گئی ہے۔ ترقیاتی کاموں کے نام پر صرف کرپشن کی گئی ہے، کسی گائوں یا شہر میں کوئی کام نہیں ہوا،پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے شہروں اور دیہاتوں میں پانی کے تالاب بن چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے وزارتی مشیر صرف بیان بازی تک محدود ہیں اور بارش کے متاثرین کی ہنگامی امداد کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت ہر بار سندھ کو کسی مددگار کے بغیر چھوڑ دیتی ہے جیسے ہی عوام کا نقصان اور تباہی عالمی اداروں کو دکھا کر امداد لی جائے اور پھر منتخب نمائندوں اور عہدیداروں کے گھر امداد سے بھر جاتے ہیں۔حالیہ بارشوں میں سندھ حکومت کا کوئی سنجیدہ امدادی کام کہیں نظر نہیں آتا۔ یونین کونسل سے لے کر ضلع کونسل اور ٹان کونسل تک صرف کاغذی کارروائی سے جعلی بل بنائے جا رہے ہیں۔حکومت کے مقرر کردہ فوکل پرسن کہیں نظر نہیں آتے جو کہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک عمل ہے۔سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے مطالبہ کیا کہ دیہاتوں اور قصبوں سے ہنگامی بنیادوں پر بارش کے پانی کی نکاسی کی جائے اور بارش کے پانی کو متاثریں کی فوری امداد کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں