ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلپائن نے افغانیوں کو پناہ دینے پر رضامندی ظاہر کردی

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن نے افغانستان کے تارکین وطن کو پناہ دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکا اور فلپائن کا کہنا ہے کہ امریکا میں آبادکاری کی کارروائی مکمل ہونے تک افغان باشندوں کی محدود تعداد عارضی طور پر فلپائن میں قیام کرے گی ۔ اس پروگرام پر عمل کے طریقہ کار اور تفصیلات پر دونوں حکومتوں کی طرف سے بات چیت کی جا رہی ہے ۔ اس سے قبل پناہ کے متلاشی افغانیوں کو عارضی طور پر قیام کرنے کی اجازت دینے کا معاملہ جب گزشتہ سال سامنے آیا تو اسے فلپائنی عوام کی طرف سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ امریکا میں فلپائن کے سفیر جوز مینوئل رومالڈیز نے کہا کہ تقریباً 50ہزار افغان شہری ویزے کے متلاشی ہیں۔ ان میں وہ خاندان شامل ہیں، جنہوں نے امریکی حمایت یافتہ حکومت کے لیے کام کیا تھا۔ فلپائنی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہر امیدوار کو پہلے فلپائن کا ویزا حاصل کرنا ہو گا اور افغانستان میں طبی معائنہ کرانا ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں