English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شیخ حسینہ کے خلاف مزید 9 مقدمات درج، مجموعی تعداد 31 ہوگئی

بنگلا دیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف مزید 9 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ اب اُن کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 31 ہوچکی ہے۔ ان میں سے 26 مقدمات قتل کے ہیں۔

شیخ حسینہ واجد کے خلاف طلبہ تحریک کے دوران کی جانے والی کارروائیوں کے حوالے سے قتلِ عام اور جنگی جرائم کے مقدمات قائم کرکے متعلقہ ٹربیونل کے ذریعے کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

بنگلا دیش کے اخبار ڈیلی اسٹار نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے وکیل غازی ایم ایچ تمیم نے مفتی ہارون اظہار چودھری کی طرف سے بنگلا دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل میں درخواست دائر کی ہے۔ مفتی ہارون اظہار چودھری تنظیمِ حفاظتِ اسلام کے سیکریٹری جنرل ہیں۔

غازی ایم ایچ تمیم کے ذریعے دائر کی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد اور اُن کے 23 ساتھیوں نے 5 مئی 2013 کو ڈھاکا کے علاقے موتی جھیل میں شاپلا چھتر کے مقام پر حفاظتِ اسلام کی ریلی کے شرکا کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جو قتلِ عام اور انسانیت سوز جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

مرکزی تفتیشی ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء الرحمٰن نے بتایا ہے کہ ہم نے درخواست وصول کرکے مقدمات درج کرلیے اور اس حوالے سے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ منگل کو شیخ حسینہ کے خلاف ملک بھر میں آٹھ مقدمات درج کیے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے