English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لڑکیوں کے زیادہ مطالبات کی وجہ سے کروڑوں لڑکے کنوارے ہیں، قدسیہ علی

القمر

  کراچی: پاکستانی اداکارہ قدسیہ علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کروڑوں لڑکے کنوارے ہیں کیوں کہ لڑکیوں کی شادی کیلئے مطالبات بہت زیادہ ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا لڑکیاں شادی کے لئے لڑکوں کے سامنے اتنے زیادہ مطالبات کیوں رکھتی ہیں۔

قدسیہ علی کا کہنا تھا کہ جس قسم کے لڑکے شادی کیلئے پاکستانی لڑکیوں کو چاہئیں وہ کمپنی سے بنوانے پڑیں گے۔

یاد رہے کہ اکثر شوبز فنکاروں کی طرف سے شادی کیلئے لڑکوں کا تعلیم یافتہ، ہینڈسم اور خودمختار ہونے کا مطالبہ سامنے آچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے