English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال سے پروٹوکول واپس لے لیا گیا

ملک میں بلاامتیاز احتساب جاری ہے، جاوید اقبال

 لاہور:پنجاب حکومت نے سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)  جاوید اقبال کو دیا گیا پروٹوکول واپس لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید اقبال عہدے سے ہٹنے کے باوجود سرکاری پروٹوکول استعمال کر رہے تھے۔ جاوید اقبال کو چار پولیس اہلکار اور ایک سرکاری گاڑی دی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹوکول پر تعینات نفری کو پولیس لائنز میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

 واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد کو 2 سال کیلئے چیئرمین نیب تعینات کیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر)  نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کیا تھا۔ چیئرمین نیب کی تنخواہ اورمراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابرکر دی گئیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے