English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا تمام سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

 ڈھاکا: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزرا اور اراکین پارلیمنٹ سمیت تمام سفارتی  (سرخ )پاسپورٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے جلد ہی ایک نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ امیگریشن اور پاسپورٹس(ڈی آئی پی)  کو ہدایت جاری کی ہیں کہ فوری طور پر سرخ پاسپورٹ منسوخ کیا جائے، جب ہم بنیادی سفارتی پاسپورٹ کو منسوخ کر رہے ہیں، تو خود بخود ان کے اہل خانہ کے پاسپورٹس بھی منسوخ ہو جائیں گے۔

“انہوں نے مزید کہا، “اگر کوئی شخص نیا پاسپورٹ حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے پہلے سفارتی یا سرخ پاسپورٹ واپس کرنا ہوگا اور پھر قانون کے مطابق عام پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ یہ فیصلہ 5 اگست کو شیخ حسینہ کی قیادت والی عوامی لیگ حکومت کے زوال کے دو ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ بھی سفارتی پاسپورٹس رکھتے ہیں،  جب سرخ پاسپورٹ منسوخ ہو جائے گا، تو سابق وزرا اور ایم پی جن پر مجرمانہ مقدمات درج ہیں یا جو گرفتار ہو چکے ہیں، انہیں عام پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے قانونی عمل سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔ اس صورت میں وہ عدالت کے حکم کے بعد ہی عام پاسپورٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

بنگلا دیش میں ایم پی کے ساتھ ساتھ، بیرون ملک موجود بنگلہ دیشی مشنوں کے حکام کو بھی سرخ پاسپورٹس دیے جاتے ہیں، سرخ پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو بیرون ملک سفر کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہوتی، انہیں متعلقہ ملک میں پہنچنے پر ویزا فراہم کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے