English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ کی جنگ بندی صرف امریکا کے دباؤ پر ہوسکتی ہے، تنظیم آزادی فلسطین

بیت المقدس:تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او)  کی مجلس عاملہ کے سیکریٹری حسین الشیخ کا کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ بندی صرف امریکا کے دباؤ پر ہوسکتی ہے، امریکا نے اب تک اسرائیل پر جنگ بندی کےلیے اسرائیل پر دباؤ نہیں ڈالا ہے، جس کی وجہ سے فلسطین میں آئے روز ظلم ڈھایا جارہاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایل او  کی مجلس عاملہ کے سیکریٹری نے کہاکہ اسرائیلی اقدامات کے سبب غزہ کے حوالے سے کسی معاہدے تک پہنچنے کی امید نہیں، ہم جنگ بندی کے حوالے سے مستقل حماس سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ہم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو آگاہ کیا ہے کہ  فلسطینی صدر محمود عباس غزہ کے دورے کے خواہش مند ہیں،  بہت جلد فلسطینی صدر غزہ کا دورہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے