ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان ملازمین پر داڑھی لازمی قرار دینے کی خبریں بے بنیاد قرار

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان حکومت نے افغانستان میں سرکاری ملازمین پر داڑھی لازمی قرار دینے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان میں سرکاری ملازمین پر داڑھی لازمی قرار دینے کی خبریں بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سرکاری ملازمین پر داڑھی لازمی قرار نہیں دی گئی۔اس کے علاوہ ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ باجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین پر جرمانہ یا تنخواہوں میں کٹوتی کی خبر میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے۔ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق البتہ باجماعت نماز نہ پڑھنے والوں کو صرف نصیحت کی جائے گی اور سمجھایا جائےگا کہ وہ باجماعت نماز کا اہتمام کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں