English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں مہنگائی بڑھنے کا رجحان جاری، 21 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

Commodity Price Increases in a Week

اسلام آباد:ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور رواں ہفتے کے دوران 21 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوسرے مہینے (اگست) میں ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح گر رہی ہے تاہم اس کی رفتار سست ہے اور یہی وجہ ہے کہ رواں ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 0.10 فی صد کم ریکارڈ پر آئی ہے۔

اسی طرح رواں ہفتے کے دوران سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی کی شرح گر کر 16.69 فی صد پر پہنچ گئی ہے  تاہم ان اعداد شمار کے ساتھ ساتھ روز مرہ استعمال میں آنے والی 21 اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ دیکھا گیا ہے اور صرف 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جب کہ 21 اشیا کے نرخ مستحکم رہے۔

سرکاری اعداد  شمار کے مطابق جاری ہفتے کے دوران  آلو کی قیمت میں2.41 فیصد،ایل پی جی 0.16فیصد، دال چنا6.05فیصد ، بیف کی قیمت میں 047 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں 0.63 فیصد،ایل پی جی1.04 فیصد اورتازہ کھلا دودھ کی قیمتوں میں 0.39فیصداضافہ ہوا ہے۔

دریں اثنا رواں ہفتے میں چینی کی قیمت میں1.43 فیصد، ٹماٹرکی قیمت میں 21.96 فیصد،پیاز1.70 فیصد، کیلے 2.08فیصد، دال مسورقیمت میں ایک فیصد، بریڈقیمت میں 0.61 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 2.77فیصد کمی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے