ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا ملازمین کو ویلفیئر لون دینے کا اعلان

welfare loan to employees

کراچی: پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے گریڈ 1 سےگریڈ 4 تک کےملازمین کوویلفیئر لون دینےکااعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق پاکستان بھر کے ایئر پورٹس پر تعینات عملہ ویلفیئر لون کے لیے اہل ہوگا،پہلے سے ویلفیئر لون کی اقساط جمع کروانے والے ملازمین بھی لون کے اہل ہونگے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پی سی اے اے کے جاری مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک ماہ کےدوران پانچ ملازمین ویلفیئر لون لےسکیں گے،ہرملازم سروس کےدوران تین مرتبہ ویلفیئر لون لےسکےگا، ملازمین ویلفیئر لون ادا کرنے کے1سال بعد دوبارہ ویلفیئر لون لینے کے لئے اہل ہونگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں