English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلہ دیش میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پروزیراعظم کی حکومت کے سربراہ کو مدد کی پیش کش

relations with Pakistan

اسلام آباد: بنگلہ دیش میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پروزیراعظم شہباز شریف نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس کو مدد کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کڑے وقت میں مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کی ہمدردیاں بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے بنگلہ دیش میں حالیہ سیلابی صورت حال پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کو باقاعدہ  خط لکھ کر کہا کہ ہم مشکل وقت میں بنگلہ دیش کے شہریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن کے پیارے سیلاب میں بچھڑ گئے یا جن کے گھر اور روزگار تباہ ہوئے ہیں، ان سے ہم دکھ کا اظہار کرتے ہیں،  ہم اس مشکل وقت میں ہر طرح سے بنگلہ دیش کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے