ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ، حزب اللہ کے 3 کمانڈرز شہید

مقبوضہ بیت المقدس: صہیونی ریاست اسرائیل کے جنگی طیاروں نے لبنان میں ڈرون حملہ کیا، جس میں حزب اللہ کے 3 کمانڈرز شہید ہو گئے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان کے جنوبی شہر صور میں قابض اسرائیلی فوج نے مبینہ طور پر حزب اللہ کی تنصیبات پر بمباری کا دعویٰ کیا ہے، جس میں حزب اللہ کے 2 کمانڈرز موقع پر ہی شہید ہو گئے جب کہ تیسرے کو اسپتال منتقل کیا، جہاں دوران علاج وہ جانبر نہیں ہو سکے۔ ابتدائی طور پر تینوں شہدا کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب قابض صہیونی فوج کی جانب سے بیان میں روایتی طور پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ لبنان کے جنوبی علاقے صور میں حزب اللہ کے ایک ایسے سیل کو فضائی حملے میں تباہ کردیا گیا جہاں سے اسرائیلی فوج پر میزائل برسائے جاتے تھے۔ کارروائی کے نتیجے میں اسرائیل پر میزائل داغے جانے کے منصوبے کو ناکام کرتے ہوئے اسرائیلی شہریوں کی جان اور مال کو محفوظ بنایا گیا۔

اُدھر ترجمان حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے میرون اڈے پر نگرانی یونٹ کے ہیڈ کوارٹر اور فضائی آپریشن کے انتظام کے جاسوسی ساز و سامان کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں