English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی پارلیمان کے بیشتر ارکان خواتین کیخلاف جرائم میں ملوث

القمر

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی دعوے دار مودی سرکار خواتین کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پارلیمان کے بیشتر ارکان خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث نکلے، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق حکمران جماعت بی جے پی سے ہے۔ اقتدار کی ہوس نے مودی کو اندھا کر دیا جس کے باعث مودی نے مجرموں پر مشتمل کابینہ تشکیل دے دی۔حال ہی میں بھارت کی ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمز نے خواتین کے جرائم سے متعلق ایک رپورٹ شائع
کی ہے، جس کے مطابق 151عوامی نمائندوں کو خواتین کے خلاف سنگین جرائم کے الزامات کا سامنا ہے۔ ان 151 عوامی نمائندوں میں 16 کے خلاف عصمت دری اور ریپ کے سنگین مقدمات درج ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عصمت دری میں سب سے زیادہ مودی کی جماعت بی جے پی کے نمائندے ملوث ہیں۔ بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے 54 موجودہ ارکان پارلیمنٹ اور ارکانِ اسمبلی خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق مقدمات میں ملوث ہیں۔بی جے پی کے 5 سے زاید ارکان پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز عصمت دری کے کیسز میں مطلوب ہیں۔بھارت کی مرکزی کابینہ میں بھی مودی کی جانب سے مجرموں کو نمائندگی دی گئی ہے۔ بی جے پی کے ممبر اور وزیر داخلہ بندی کمار سنجے کے خلاف 42 مقدمات درج ہیں جن میں 30 سے زاید خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق ہیں۔ علاوہ ازیںریپسٹ آرمی کے نام سے مشہور بھارتی فوج کی جانب سے بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں سیکڑوں خواتین عصمت دری اور جنسی ہراسانی کا شکار ہو چکی ہیں۔نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق بھارتی فوج میں 2017 سے 2022 تک عصمت دری کے 275 س زاید مقدمات درج کیے گئے،مجرموں میں پولیس اہلکار،سرکاری ملازمین اور مسلح افواج کے ارکان شامل ہیں۔بھارتی فوج میںایک ہزار سے زاید خواتین اہلکاروں کیساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف کیا گیا،بھارتی فوجی افسران اور اہلکار صرف اپنے ہی ملک میں خاتون اہلکاروں کے ساتھ جنسی زیادتیوں میں ملوث نہیں بلکہ بیرون ملک بھی بدنامی کا باعث بنتے رہے ہیں ۔کانگو میں امن مشن پر مامور بھارتی فوجی جنسی استحصال میں ملوث پائے گئے تھے جبکہ 3 بھارتی اہلکاروں کو جنوبی افریقہ میں خاتون سے جنسی زیادتی پر قید کی سزا سنائی گئی۔ مودی حکومت کی طرف سے کھلی چھوٹ کے نتیجے میں بھارتی افواج بلا خوف و خطرہ جنسی زیادتی کے جرائم میں ملوث ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے