English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غیر تربیت یافتہ عملہ ، بھارتی فضائی کمپنی پر 90 لاکھ جرمانہ

القمر

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ڈی جی سی اے کی جانب سے فضائی کمپنی ائر انڈیا اور ان کے 2 اعلیٰ آفیشلز پر مجمومی طور پر 90 لاکھ روپے جرمانہ عاید کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سول ایوی ایشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ائر انڈیا فضائی کمپنی ایک سنگین شیڈولنگ کے واقعے میں ملوث پائی گئی جس کے انتہائی خطرناک اثرات سامنے آسکتے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ائر انڈیا نے ایک فلائٹ چلائی جس کی کمانڈ ایک غیر تربیت یافتہ لائن کیپٹن نے کی اور جس کے ساتھ ایک نان لائن ریلیز شدہ فرسٹ آفیسر تھا۔ اس واقعے کا نوٹس لینے کے بعد 10 جولائی کو ائر لائن کی طرف سے پیش کی گئی رضاکارانہ رپورٹ کی جانچ کی گئی اور شیڈولنگ کی سہولت کی جگہ بھی دیکھی گئی جس میں ریگولیٹری دفعات کی کوتاہی اور خلاف ورزی کی گئی۔ غیر تربیت یافتہ عملہ کے ساتھ پرواز چلانے پر ائر انڈیا پر بحیثیت کمپنی 90 لاکھ اس کے علاوہ ائر انڈیا کے ڈائریکٹر آف آپریشنز اور ڈائریکٹر آف ٹریننگ پر بالترتیب 6 لاکھ اور 3 لاکھ کا انفرادی جرمانہ بھی عاید کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے