ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف مختلف گرپوں میں تقسیم ہوتی نظر آرہی ہے، عطا تارڑ

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی جانب سے دعوٰی کیا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف مختلف گرپوں میں تقسیم ہوتی نظر آرہی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ علیمہ خان نے بشریٰ بی بی کے بیان کو جھوٹا قرار دیا، معاشرے کو تقسیم کرنیوالے خود تقسیم کا شکار ہیں، پارٹی پر قبضے کی جنگ میں آپ ملک کا نقصان کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی کوشش ہے پارٹی پر ان کی گرفت مضبوط ہو، تحریک انصاف ملک کو نقصان پہنچانے کی سیاست کر رہی ہے، نفرت کی سیاست کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا بشریٰ بی بی ہمدردی کیلئے جھوٹا اور من گھڑت بیانیہ پھیلا رہی ہیں، تحریک انصاف میں کئی سال سے ڈس انفارمیشن سیل چل رہے ہیں، بشریٰ بی بی جو جھوٹا بیانیہ پھیلا رہی ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں