English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ن لیگ نے عوام کا معاشی قتل شروع کردیا،عبدالقیوم

القمر

سکھر (نمائندہ جسارت) آل پاکستان یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن نیشنل ورکرز یونین کے نائب صدر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ ن لیگ نے عوام کا معاشی قتل شروع کردیا، لیگی حکومت کا کئی ادارے بند کرنے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز میں 14 ہزار ملازمین ہیں جو 4 ماہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں اور انہیں 4 ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس پریس کلب میں دیگر ورکرز رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ نائب صدر یوٹیلیٹی اسٹور عبدالقیوم نے کہا کہ لیگی حکومت ورکرز کے ساتھ زیادتیاں کررہی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز واحد ادارہ ہے جو دن رات کام کر رہا ہے، حکومت نے آج تک اس ادارے کو کسی قسم کا کوئی فنڈ نہیں دیا، ہمارا ادارہ خود کفیل ہے جو خود کما کر حکومت کو ٹیکسسز بھی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 روز میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کیا جا رہا ہے، اسٹورز میں 15 ارب روپے سے زائد کی اشیاء اور دیگر سامان رکھا ہوا ہے، یوٹیلیٹی اسٹور بند کرکے ہماری ذاتی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، یوٹیلیٹی اسٹور ملازمین اور ورکرز کو بے روزگار کیا جا رہا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر کے یوٹیلیٹی ملازمین کل پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے