English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حماس کی اسرائیلی فوجی کی جانب سے قرآنی نسخے نذر آتش کرنے کی مذمت

  غزہ:اسرائیلی فوج سے نبرد آزما فلسطین کی مزاحمتی تحریک ”حماس نے صیہونی فوجیوں کی جانب سے قرآنی نسخے نذر آتش کرنے پر شدید مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی اس مذموم کارروائی پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  غزہ کی شمالی پٹی میں صالح مسجد میں چھاپے کے دوران اسرائیلی فوج کے ایک اہلکار نے قرآن کے نسخے نذر آتش کئے جس کی ویڈیو دوسرے فوجی کے جسم پر لگے باڈی کیم کیمرے میں ریکارڈ ہوئی، جسے بعد میں صیہونی فوجیوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

 حماس نے کہا کہمسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کے نسخے نذر آتش کرنا اسرائیل اور اس کے فوجیوں کی انتہا پسندانہ فطرت کو ظاہر کرتا ہے جو نفرت اور جرائم سے بھرے ہوئے ہیں۔

 اپنے بیان میں حماس نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوجی باقاعدگی سے غزہ میں اپنے حملے کو ریکارڈ کرتے ہیں اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں جو اسرائیلی حکومت کی منظم مجرمانہ پالیسی کی نشاندہی کرتا ہے، اس عالمی اداروے کی خاموشی افسوسناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے