English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حج پالیسی کا اعلان آئندہ ماہ کیے جانے کا امکان

القمر

کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک)وزارت حج نے آئندہ سال 2025 ء کی حج پالیسی کی تیاری پر کام تیز کردیا، حج پالیسی کا اعلان آئندہ ماہ کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حج پالیسی میں پرائیویٹ حج اور سرکاری حج اسکیم کوٹا کے متعلق پالیسی میں تبدیلی اور وزارت حج کا زیادہ اور کم مدتی حج اسکیم کے معاملے پر بھی نئی پالیسی لانے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور کو عازمین حج کی طرف سے حج انتظامات پر شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد نئی پالیسی میں عازمین حج کی شکایات کے ازالہ اور نئی سہولیات کی فراہمی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔آئندہ سال بھی کراچی اور اسلام آباد ائرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت پاکستان میں ہی امیگریشن کے انتظامات کیے جائیںگے۔ذرائع کے مطابق آئندہ سال حج کے دوران لاہور ائرپورٹ کو بھی روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کرنے کے لیے سعودی حکام سے درخواست کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے