ریاض: سعودی عرب نے ایک اسرائیلی وزیر کے اس بیان کی مذمت کی ہے جس میں انہوں نے مسجد اقصی کے احاطے میں یہودی عبادت گاہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے ان انتہا پسندانہ اور اشتعال انگیز بیانات اور دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف جاری اشتعال انگیزی کو واضح طور پر مسترد کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کا احترام کرنے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔
دوسری جانب اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر إيتمار بن گویرنے کہا ہے کہ مسجد اقصی کے احاطے میں یہودی عبادت گاہ ضرور بناؤں گا۔


