English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسجد اقصی کے احاطے میں یہودی عبادت گاہ ضرور بناؤں گا: اسرائیلی وزیر

تل ابیب: اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے کہا ہے کہ مسجد اقصی کے احاطے میں یہودی عبادت گاہ ضرور بناؤں گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کے حصار مسجد اقصیٰ کا دورہ کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر ایتمار بن گویر سے ایک سوال میں پوچھا گیا کہ وہ اس جگہ پر عبادت گاہ تعمیر کریں گے تو انہوں نے جواب میں کہا ہے کہ “ہاں، ہاں”، بس میں ہوا تو ضرور بناؤں گا اور اس مقدس جگہ پر اسرائیلی جھنڈا بھی لگاؤں گا۔

مسجد اقصیٰ کمپاؤنڈ جسے یہودی ٹیمپل ماؤنٹ کہتے ہیں، اسرائیلی وزیر سے جب یہ پوچھا گیا کہ ملک کی ’’ٹیمپل ماؤنٹ‘‘ پالیسی یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کی اجازت دیتی ہے تو انھوں نے جواب دیا کہ وزیراعظم جانتے تھے کہ جب میں حکومت میں شامل ہوا تو یہی کہا تھا کہ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔ مسلمانوں کو نماز پڑھنے کی اجازت ہے تو یہودی کو بھی عبادت کی اجازت ہونی چاہیے۔

اس حوالے سے اسرائیلی وزیر کے بیان پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد کے احاطے میں غیر مسلموں کی نماز پر پابندی کے عشروں پرانے ٹیمپل ماؤنٹ قانون کو نہ صرف قبول کرتے ہیں بلکہ اس پر عمل درآمد بھی کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے