ایرانی آرمی کے چیف میجر جنرل محمد بغیری کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو بھول نہیں سکتے اس جرم کا بدلہ یقینی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی آرمی کے چیف میجر جنرل محمد بغیری کا کہنا تھا کہ ایران جوابی کارروائی کا طریقہ اور وقت احتیاط سے طے کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران میڈیا گیمز اور اشتعال انگیزیوں کاشکار نہیں ہوگا، مزاحمتی فورسز اپنی صلاحیتوں اور جائزوں کے مطابق بدلہ لیں گی۔ اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی ناگزیر ہے۔
جنرل محمد بغیری کا کہنا تھا مزاحمتی فورسز اپنے مطابق بدلہ لیں گی جیسا کل سب نے دیکھا۔ لبنان سے حزب اللہ نے اسرائیل پر 3 سو سے زیادہ راکٹ اور ڈرون حملے کیے تھے۔

