English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ کا دورہ روس ،نیوکلیئر پلانٹ کا جائزہ لینگے

القمر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی کرسک نیو کلیئر پاور پلانٹ کا جائزہ لینے کے لیے روس پہنچ گئے۔ یوکرین اور روس نے بارہا ایک دوسرے کو یوکرین میں روس کے زیر کنٹرول زاپوریا نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملوں کا ذمے دار ٹھہرایا ہے۔ 6 اگست کو یوکرینی فوج کی روس میں دراندازی کے بعد کرسک پلانٹ خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔ اس کے بعد پیوٹن نے یوکرین پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ کرسک میں پلانٹ پر حملے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ادھر یوکرین نے ابھی تک روسی تنصیب پر حملے کے الزامات کا جواب نہیں دیا ۔ سربراہ آئی اے ای اے کا روس کے دورے سے قبل کہنا تھا کہ پلانٹ کی سیکورٹی کا جائزہ لینے اور معلومات کی توثیق کرنے کا واحد طریقہ سائٹ کا دورہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوہری تنصیبات کی حفاظت اور سلامتی کو کسی بھی صورت میں خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے۔یاد رہے کہ 6اگست کو یوکرینی فوج کی پیش قدمی کے بعد سے روسی فوج بھی بھرپور جواب دینے کی کوشش کررہی ہے۔ اس سے قبل پیر کے روز روس نے یوکرین کے انرجی انفراسٹرکچر پر بڑا ڈرون حملہ کیا تھاجس کے نتیجے میں 7 شہری ہلاک ہوئے تھے۔ ڈرون حملے سے انرجی انفراسٹرکچر مکمل تباہ ہوگیا ، جس سے ملک میں بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ ہوگیا ۔ کارروائی کے دوران روس کی جانب سے 127میزائل اور 109ڈرن داغے گئے۔ یہ روس کا یوکرین کے خلاف حالیہ ہفتوں میں سب سے بڑا حملہ تھا۔ حملوں سے یوکرین میں ٹرینوں کے نظام میں خلل پیدا ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے