English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کامیاب ہڑتال حکمرانوں کے لیے نوشتہ دیوار ہے، حافظ نعیم الرحمن

We have not gone home by signing

جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے ملک گیر  شٹر ڈاؤن ہڑتال کو حکمرانوں کے لیے نوشتہ دیوار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے کامیاب ہڑتال کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کسی طور برداشت نہیں کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان  کا کہنا تھا کہ عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کے خرچے مزید اٹھانے کو تیار نہیں، جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے، آج ہماری اپیل پر تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد پرامن ہڑتال کررہے ہیں، آج چترال سے لے کر کراچی تک کامیاب ہڑتال جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ملک و قوم کے حق میں ہے، ہم وہ کریں گے،جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے، حکمران طبقہ اپنے خرچے کم کرے۔ حکومت تاجر دوست کے نام پر اسکیمیں متعارف کرارہی ہے، کوئی تاجر تنظیم حکومتی جھانسے میں نہیں آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا احتجا جاری رہے گا ہم عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے،حکمرانوں کا ٹولہ عوام پر مسلط ہے ،ان حکمرانوں کو عوامی مسائل و مشکلات سے کوئی سروکار نہیں،اب حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے