ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوکلیئر ڈاکٹرائن کی تیاری جاری جنگ یورپ تک محدود نہیں رہے گی،روس

یوکرین کے علاقے خارکیف پر روسی فوج کے حملے کے بعد تباہی کا منظر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ان کا ملک نیوکلیئر ہتھیاروں سے متعلق ڈاکٹرائن بہتر بنا رہا ہے۔نیوکلیئر ہتھیار ممکنہ استعمال کرنے کے آغاز کا درجہ کم کرنے سے متعلق ایڈجسٹمنٹ کی جارہی ہے۔ انہوں نے یمنی وزارت خارجہ کے سربراہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ واشنگٹن کو یہ بات جاننا چاہیے کہ روس کا اپنا ڈاکٹرائن ہے، جس میں نیوکلیئر ہتھیاروں سے متعلق بھی ڈاکٹرائن شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرائن کو واضح کیا جارہا ہے جس سے امریکی حکام بھی واقف ہیں۔ انہوں نے امریکا کو جنگ عظیم کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ یورپ تک محدود نہیں رہے گی۔ سرگئی لاروف نے کا کہنا تھا کہ مغرب یوکرین کے معاملے پر آگ سے کھیل رہا ہے۔ دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرینی فضائیہ نے روس کے خلاف کارروائیوں میں ایف 16 جنگی طیاروں کا بھی استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے پیش نظر امریکا اور یورپ کی توجہ زیادہ اسرائیل کی مدد کی طرف مائل رہی ہے اس لیے اس دوران یوکرین متاثر ہوا۔اپنے بیان میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے ایف 16طیاروں کا استعمال ڈرون طیارے اور میزائل گرانے کے لیے کیا گیا ہے۔ امریکا اور یورپی اتحادیوں کی جانب سے مزید طیارے درکار ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں