ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی اسمبلی اجلاس کل 30 اگست کوطلب، 19 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا

19-point agenda was issued

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس 30 اگست کو ہوگا جس کے لیے 19 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، اجلاس میں 4اہم قوانین کی منظوری متوقع ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق غیر ملکی سرکاری دستاویزات کے قانون جواز کے خاتمے پر کنونشن کو مؤثر بنانے سے متعلق بل کی قومی اسمبلی سے منظوری لی جائے گی، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار تحشیہ بل 2024 منظوری کیلیے پیش کریں گے۔ بھنگ کنٹرول اور انضباطی اتھارٹی بل 2024وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے منظوری کیلیے پیش کیا جائے گا۔

جاری ایجنڈے کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن اپیلیٹ ٹریبونل قیام کا بل2024 اور نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2024 کی بھی قومی اسمبلی سے منظوری لی جائے گی۔ شزا فاطمہ ٹیلی کمیونیکیشن اپیلیٹ ٹریبونل قیام کا بل2024 جبکہ وزیر نجکاری عبد العلیم خان نجکاری کمیشن ترمیمی بل منظوری کیلیے قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں