کراچی: پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سندھ کے مختلف اضلاع میں نئے عہدیداروں کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاڑکانہ میں صدر خورشید جونیجو اور جنرل سیکریٹری اعجاز احمد لغاری مقرر کیے گئے ہیں، ٹھٹہ میں صادق میمن کو صدر اور امتیاز قریشی کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی نے بلاول زرداری کی منظوری کے بعد بدین میں اصغر ہالیوپوٹو صدر اور ڈاکٹر سجاد چانڈیو جنرل سیکریٹری مقرر کیا ہے جبکہ سجاول میں محمد علی ملکانی صدر اور ریحانہ لغاری کو جنرل سیکریٹری بنایا ہے۔

