English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی طلبہ کا بنگلادیشی سیلاب متاثرین کو 2 لاکھ 25 ہزار ٹکا عطیہ

ڈھاکہ : پاکستانی طلبہ کی جانب سے بنگلہ دیشی متاثرین سیلاب کے لیے 2 لاکھ 25 ہزار ٹکا کا عطیہ دیا گیا۔ پاکستانی طلبہ نے بنگلہ دیش میں موجود اپنے ساتھیوں اور پاکستانی شہریوں سے عطیات جمع کیے۔

ڈھاکہ میڈیکل کالج میں پاکستانی طلبہ نے بنگلہ دیشی طلبہ رہنماؤں کو متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے عطیہ پیش کیا۔

پاکستانی طلبہ نے بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور نوجوانان اور کھیل آصف محمود سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بنگلہ دیشی مشیر برائے امور نوجوانان اور کھیل نے پاکستانی طلبہ سے اظہار تشکرکیا۔

 جناب آصف محمود شجیب طلبہ کوآرڈینیٹر ہیں اور ناہید اسلام کے ساتھ طلبہ تحریک کی قیادت کر رہے ہیں ۔

انہوں نے پکاستانی طلبہ کے اس جزبے کی تعریف کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ، صرف پاکستانی طلبہ واحد غیر ملکی ہیں جنہوں نے اس اقدام میں حصہ لیا۔

یاد رہے کہ بنگلادیش میں طلبہ تحریک کے دوران یہ پاکستانی طلبہ پاکستان ہائی کمیشن اور ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر پناہ لیے ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے