ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں سمندری طوفان اسنیٰ کے اثرات مکمل طور پر ختم

کراچی : بندرگاہی شہر کراچی میں سمندری طوفان اسنیٰ کے اثرات مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں، اور طوفان شہر کے ساحل سے کافی دور نکل گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آج کراچی میں بادلوں کی موجودگی کے باعث بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

شہر میں چلنے والی تیز ہواؤں میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، اور اس وقت شمال مشرقی سمت سے ہوائیں 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شام یا رات تک سمندری ہوائیں دوبارہ بحال ہو سکتی ہیں۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ آج صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اور ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد رہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے ٹروپیکل سائیکلون کا آٹھواں الرٹ جاری کیا تھا، جس کے مطابق سمندری طوفان اسنیٰ سندھ کی ساحلی پٹی سے مزید دور ہو گیا ہے۔ تاہم، اس طوفان کے باعث بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان برقرار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں