English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیصل آباد: واسا اور انتظامی اداروں کی ناقص کارکردگی، شہر جوہڑ میں تبدیل

القمر

فیصل آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے رہنمائوں پروفیسر محبوب الزماں بٹ، میاں طاہر ایوب، شیخ محمد مشتاق نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد واسا اور دیگر انتظامی اداروں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سارا شہر جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا ہے، گندے پانی سے اُٹھنے والے تعفن سے شہری بیماریوں کا شکار ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ واسا نے مون سون سے پہلے آب نکاسی کا انتظام کر لیا لیکن حالیہ بارشوں نے واسا کے تمام دعوئوں کا پول کھول دیا، بارشوں کی وجہ سے اکثر نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے جس کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعفن زدہ ماحول موسمی اور وبائی بیماریوں کا موجب بن رہا ہے، گندے پانی سے اُٹھنے والے تعفن اور بدبو نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا، نمازیوں کا مساجد تک جانا مشکل ہو گیا ہے۔ شہری واسا حکام کو شکایات کا اندراج بھی کرواتے ہیں لیکن حکام مسائل کے حل کرنے کے بجائے خاموش ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ سنگین صورت حال کا فوری نوٹس لیا جائے، ورنہ شہر میں وبائی امراض پھوٹنے کا اندیشہ ہے جس کی ساری ذمہ داری انتظامیہ پر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تیسرے بڑے شہر کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے، اگر شہریوں کو درپیش مسائل کا فوری خاتمہ نہ کیا گیا تو نتائج کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور واسا پر ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے