کراچی:بروقت کارکردگی کے لیے عالمی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی سعودی ائیرلائن نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ترجمان نے کہاکہ آپریشنل کار کردگی میں عمدگی کے لیے ایئر لائن کے عزم کی عالمی سطح پر پذیرائی ہے ہوا بازی کی صنعت سے متعلق عالمی ویب سائٹ 2024 کی رپورٹ میں سعودی ایئرلائن کی پہلی پوزیشن رہی۔
انہوں نے مزید کہاکہ سعودی ائیرلائن کی مستقل بر وقت روانگی پاکستانی مسافروں کے لیے خاص طور پر سودمند ہے جو آرام دہ سفری تجربے کے لیے پروازوں کی وقت پر روانگی کو ترجیح دیتے ہے۔
خیال رہے کہ سعودی ایئرلائن نے چار براعظموں میں 100 سے زائد روٹس پر 16503 پروازوں کی بروقت آمدگی 88.12 فیصد رہی جبکہ پروازوں کی بر وقت روانگی نے 88.15 فیصد کی متاثر کن شرح حاصل کی۔سعودی ایئرلائن آئندہ چند برسوں میں اپنے فضائی طیاروں میں مزید 103جدید نئے طیارے شامل کرے گا۔

