English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ  سے 6 یرغمالیوں کی لاشیں ملنے  کے بعد اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے

تل ابیب :اسرائیل میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی، غزہ کے علاقے رفح سے 6یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کے بعد ان کے اہلِ خانہ اور دیگر سیاسی پارٹیوں نے  ملک بھر میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے  کہا ہے کہ نیتن یاہو اور ان کی حکومت نے یرغمالیوں کو مرنے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں جاری نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں میں شرکا نے کہاکہ  ، صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، اب عوام تیار رہے، کل پورا ملک کانپے گا، اب ہر  جگہ جگہ مظاہرے کیے جائیں گے، حکومت کا احتساب کیا جائے گا، اس حکومت سے کوئی توقع نہیں رہی۔

انہوں نے مزید کہاکہ نیتن یاہو اور اس کے حواری اپنی اپنی نشستوں سے دست بردار ہوجائیں ورنہ بنگلہ دیش کی طرح عوام نکل کر بھاگنے پر مجبورکرسکتی ہے، نیتن یاہو آئے روز غزہ پر ظلم ڈھارہے ہیں، جس کا خمیازہ ہمارے پیاروں کی جانیں لے کر لیا جارہا ہے، اسرائیلی بمباری میں آئے روز ہمارے ہی پیارے مارے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے